Sunday, 9 July 2023

روز و شب مجھ کو میسر ہے تیرے نام کی عید

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روز و شب مجھ کو میسّر ہے تیرے نام کی عید

اس سے بڑھ کر بھی بھلا ہو گی کوئی کام کی عید

روز تکتے تھے نبوت کے مہِ کاملﷺ کو

روز ہوتی تھی غلامانِ خوش انجام کی عید

اس کی توقیر ہے کیا روحِ امیں سے پوچھو

جس کو حاصل ہے شہہؐ والا کے اکرام کی عید

کب نظر آئے گا اس قوم کو سیرت کا ہلال

کب منائے گی یہ اُمت تیرے پیغام کی عید

آنکھ ہو، گنبدِ خضرا ہو، کوئی اور نہ ہو

بس ہے سرکارﷺ یہی بندہ بے دام کی عید

بیعت نقش کفِ پائے محمدﷺ کر لو

دین و دنیا میں اگر چاہیے آرام کی عید

عید کا چاند تو طیبہ میں نظر آتا ہے

ہم تو شہزاد یہاں کرتے ہیں بس نام کی عید


شہزاد مجددی

No comments:

Post a Comment