عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں جب بھی نعت لکھتی ہوں مدینہ یاد آتا ہے
کہ محبوبِ خدا سے میرا تو صدیوں کا ناطہ ہے
محبت کس کو کہتے ہیں کوئی پوچھے تو اللہ سے
کسی کے عشق میں کیسے کوئی دنیا سجاتا ہے
کہ جنت کی بشارت اس کو مل جاتی ہے دنیا میں
جو عشقِ مصطفٰیﷺ میں ساری دنیا کو بھلاتا ہے
امیں جس کا لقب ہے اور صادق جس کو کہتے ہیں
اسی کی روشنی سے سارا عالم جگمگاتا ہے
وہ چشمہ آبِ زم زم کا سنہرے نور کا ہالہ
وہ رحمت کا نظارہ آج بھی آنکھوں میں آتا ہے
مِرے سرکار دوعالمﷺ مِری بھی عید ہو جائے
بلائیں مجھ کو اپنے در پہ میرا دل یہ کرتا ہے
محمدﷺ کی محبت میں زمانہ کیا ہے، دنیا کیا
نبیؐ کے عشق میں دلشاد بُھولا جا بھی سکتا ہے
دلشاد نسیم
No comments:
Post a Comment