Monday, 11 November 2024

جب محبت حال پر اپنے کرم فرما گئی

 کثرت اولاد (زعفرانی کلام)


جب محبت حال پر اپنے کرم فرما گئی

عاشقی قیدِ شریعت میں جب اپنی آ گئی

کثرت اولاد کے جلوے ستم ڈھانے لگے

ہم میاں بیوی قریب آنے سے کترانے لگے

اس قدر بچے بڑھے رومانس چوپٹ ہو گیا

اس طرف کمرہ، ادھر دالان چوپٹ ہو گیا

یوں بڑھی بچوں کی پیدائش کہ ہم رونے لگے

سال پیچھے ایک ہوتے ہوتے دو ہونے لگے

اکثر ایسا بھی ہوا چہرے نہ پہچانے گئے

ہم سے اپنے اور پرائے بھی نہ گردانے گئے

جب کسی نے پوچھا کیا کہنا تھا اور کیا کہہ گئے

ہم محلے والوں کے بچوں کو اپنا کہہ گئے

شام جب آئی تو گویا اک قیامت ہو گئی

نیند لے کر بوریوں کو گھر سے رخصت ہو گئی



عادل لکھنوی

No comments:

Post a Comment