Sunday, 5 January 2025

یہ دنیا آج بھی اس کو یزیدوں سے محبت ہے

 عہدِ وفا


تمہارے واسطے بھی

ساری دنیا سے اگر میں لڑ نہ پایا

تو تم ہرگز نہ سمجھو

کہ دنیا تم سے زیادہ معتبر ہے

تم سے، مجھ سے، منحرف دنیا

یہ دنیا، روز عالمگیر سطحوں پر

ہماری زندگی پہ

جبر کا سامان کرتی ہے

مسلط کر کے اپنی ساری مکروہات ہم پہ

فتح کا اعلان کرتی ہے

یہ ہر سازش میں شامل ہے

یہ جابر ہے، یہ ظالم ہے

تہی دستوں سے، سادہ دل جوانوں سے

عوام الناس سے، کمزور جانوں سے

عداوت ہے اسے، منصور و قیس و کوہکن سے

یہ دنیا، آج بھی اس کو یزیدوں سے محبت ہے


اکرام خاور

No comments:

Post a Comment