ہم سے رُودادِ محبت میں خیانت نہ ہوئی
اس سے بچھڑے تو کسی اور سے اُلفت نہ ہوئی
دل میں بستے تھا میرے وہ کبھی دھڑکن کی طرح
بعد اس کے تو مِرے دل کو محبت نہ ہوئی
کس طرح سب کو بتاؤں میں بچھڑنے کا سبب
ضرب ایسی ملی مجھ کو کبھی ہمت نہ ہوئی
اس کو جلدی تھی کسی اور سے ملنے کی تبھی
ایسا رُوٹھا وہ منانے کی بھی مہلت نہ ہوئی
وہی شامل ہے مِرے خونِ جگر میں جس کو
مجھ سے ملنے کی دوبارہ کبھی چاہت نہ ہوئی
جب تلک تھا وہ مِری ذات میں روشن کاشف
میری آنکھوں کو اجالے کی ضرورت نہ ہوئی
کاشف کاش قنوجی
No comments:
Post a Comment