Saturday, 14 November 2015

ہوئی اک عمر ترک التجا کو

ہوئی اک عمر ترکِ التجا کو
مگر ہاتھ اب بھی اٹھتے ہیں دعا کو
انہیں ضد ہے مِری عرضِ وفا سے
نہ جانے کیا سمجھتے ہیں وفا کو
غرض کی زندگی مطلب کی دنیا
کہاں رکھوں دلِ بے مدعا کو
محبت کا یہ تلخ انجام، توبہ
کوئی آواز دے دے ابتدا کو
جو ہیں کھوئے ہوئے سازِ طرب میں
وہ کیا سمجھیں مِرے دل کی صدا کو
شکیلؔ اپنی وفا کرتی ہے ہر بار
سلام آخری اس بے وفا کو

شکیل بدایونی

No comments:

Post a Comment