Friday, 20 November 2020

کچھ اس لیے بھی تہ آسمان مارا گیا

 کچھ اس لیے بھی تہِ آسمان مارا گیا

میں اپنے وقت سے پہلے یہاں اتارا گیا

یہ کیسے موڑ پہ لے آیا عمر کا دریا

کہ پہلے ناؤ شکستہ تھی اب کنارا گیا

گزر رہا تھا میں جب آسماں بناتے ہوئے

کہیں سے چاند کہیں سے مرا ستارا گیا

یہ کارِ عمر تو اک کارِ رائیگانی تھا

مگر وہ دن جو تجھے دیکھ کر گزارا گیا

چراغ بجھنے لگا تو ہوا یہ کہنے لگی

کہ اس کے ہاتھ سے اب آخری سہارا گیا

کچھ ایسے خواب مرے گر گئے تھے رستوں میں

سو میں جدھر سے بھی گزرا وہاں دوبارا گیا


غضنفر ہاشمی

No comments:

Post a Comment