رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اپنی وحشت سے دوستی کر لیں
ہم نے کر لی ہے آپ بھی کر لیں
ہم نے دیوانگی گھٹا لی ہے
آپ بھی حُسن میں کمی کر لیں
آپ سے پیار ہے ہمیں لیکن
آپ چاہیں تو دل لگی کر لیں
خواہشیں اب اُداس رہتی ہیں
عین ممکن ہے خودکُشی کر لیں
اختر منیر
No comments:
Post a Comment