کہیں میری محبت کھو گئی ہے
بہت مشہور بیوی ہو گئی ہے
اکیلا شخص ہوں کیا کیا سنبھالوں
کروں میں جاب یا بچوں کو پالوں
کچن میں اب نہیں ہے کام اس کا
میری ہانڈی ہے لیکن نام اس کا
بہت سے شاعروں کو کھل رہا ہوں
میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہوں
کبھی ٹی وی سے لائیو آ رہی ہے
ابھی آئی، ابھی پھر جا رہی ہے
یہ اردو کے رسالوں کے لیے ہے
ادب کے سب حوالوں کے لیے ہے
یہ تنقیدی نشستوں میں ملے گی
مگر مجھ کو یہ قسطوں میں ملے گی
سمندر پار بھی مشہور ہے یہ
مگر میری پہنچ سے دور ہے یہ
خالد عرفان
No comments:
Post a Comment