Sunday, 15 August 2021

دور سے ہاتھ ہلاتا تھا کہ میں آتا ہوں

 دور سے ہاتھ ہلاتا تھا کہ میں آتا ہوں

وہ مِری آس بندھاتا تھا کہ میں آتا ہوں

ایسے لہراتا اٹھا کر وہ ہوا میں آنچل

ایک تصویر بناتا تھا کہ میں آتا ہوں

پھینکتا جاتا تھا دریا میں اٹھا کر کنکر

اور یہی سوچتا جاتا تھا کہ میں آتا ہوں

قبلہ رو ہو کے عدالت میں بیاں دوں گا میں

وہ مجھے پھول دکھاتا تھا کہ میں آتا ہوں

میں نے کھولا جو دریچہ تو وہاں کوئی نہ تھا

خواب میں آ کے بتاتا تھا کہ میں آتا ہوں

میں نے رٹ لی تھی یہی بات زبانی اس کی

گنگناتا چلا جاتا تھا کہ میں آتا ہوں


اعجاز نعمانی

No comments:

Post a Comment