Wednesday, 20 October 2021

کتنا بیکار بنا رکھا ہے

 کتنا بے کار بنا رکھا ہے

مجھ کو اخبار بنا رکھا ہے

عشق ہے وہ دوا میرے ہمدم

جس نے بیمار بنا رکھا ہے

فاصلہ جو کشش کا حامل تھا

ہم نے ہر بار بنا رکھا ہے 

تیری یادوں کے جگنووں کا کرم

دل کو دربار بنا رکھا ہے

ان نگاہوں کے بانکپن نے مجھے

کتنا لاچار بنا رکھا ہے


لامعہ شمس

No comments:

Post a Comment