Sunday, 17 October 2021

جب سے پڑی ہے ان سے ملاقات کی طرح

 جب سے پڑی ہے ان سے ملاقات کی طرح

آتی نہیں گرفت میں حالات کی طرح

آیا جو لکھتے لکھتے تِرے قرب کا خیال

خط بھی الجھ گیا ہے مِری بات کی طرح

تنہائی میں ملو تو تمہیں دل کے آس پاس

دکھلائیں ایک شہرِ طلسمات کی طرح

یوں ہی جو باندھتے رہے تمہید آج بھی

یہ شب بھی بیت جائے گی کل رات کی طرح

انور یوں تو دل بھی ہے اک انجمن مگر

آسیب میں گھری ہوئی بارات کی طرح


انوار انجم

No comments:

Post a Comment