Sunday, 17 October 2021

پھولوں کی بات دور ترستا ہوں خار کو

پھولوں کی بات دور ترستا ہوں خار کو

جی چاہتا ہے آگ لگا دوں بہار کو

پتا کوئی بچا ہے تِرے واسطے بتا؟

اب سر پہ دھر کے ناچ چمن میں بہار کو

کانوں میں تیل ڈال کے سوئے پڑے ہیں لوگ

کس کو دماغ سن لے کسی کی پکار کو

اب چاہتے ہیں پوری کہانی سناؤں میں

کرتے تھے جو پسند فقط اختصار کو

میرے لیے ہوا ہوا نہ ہو گا کبھی وہ نرم

روتا رہوں گا میں یوں ہی پروردگار کو

مضمون باندھتا ہے سخن میں نئے نئے

کندن بڑھا رہا ہے غزل کے وقار کو


کندن اراولی

کندن سنگھ

No comments:

Post a Comment