Friday, 8 October 2021

غم رسیدہ روح کی زنجیر گر تم توڑ بھی ڈالو

 اے طلب زاد


غم رسیدہ روح کی زنجیر

گر تم توڑ بھی ڈالو

مِری چُپ کے قُفل

گر کھول بھی ڈالو

تو آنکھوں کی نمی جو

میری سانسوں میں جمی ہے

اس کی بوندیں

کب تلک چُنتے رہو گے؟

بے صدا صبحوں کو آخر

کب تلک سُنتے رہو گے؟


ناہید ورک

No comments:

Post a Comment