Wednesday, 13 October 2021

وہ کہتا ہے تمہاری اس لیے تعریف ہوتی ہے

 کیا یہ سچ ہے


وہ کہتا ہے

تمہاری اس لیے تعریف ہوتی ہے

کہ تم عورت ہو

تھوڑی خوبصورت ہو

بڑے ڈالر کماتی ہو

وگرنہ

تم سے بہتر سینکڑوں رُلتی ہیں

بِکتی ہیں

کوئی پرواہ نہیں کرتا

ہم اپنی جاں جلاتے ہیں

تو خونِ دل سے لکھتے ہیں

ہمیں تو کوئی لائق تک نہیں کرتا

ہمیں کوئی نہیں پڑھتا

تمہاری فیس بُک پہ ٹھرکیوں کی دوڑ لگتی ہے

ہماری جان جلتی ہے 

اگرچہ وہ بہت ہی تلخ لہجے میں جتاتا ہے

مجھے میرے لکھے ہر لفظ پہ مشکوک کرنے کے لیے

سچ مچ وہ اپنا خوں جلاتا ہے

یہ میری ہی نہیں ہر اک ادیبہ شاعرہ کی جنگ ہے

جو ہم روزانہ جم کے لڑتے ہیں

میرے اندر یہ جرأت ہے

کہ سینہ ٹھوک کر اس کے

سبھی تیروں سے اس کو چھید کے رکھ دوں

مگر پھر سوچتی ہوں

یہ جو بے چارے بہت استاد بنتے ہیں

انہیں پھر کون پوچھے گا

ہونہہ


ثمینہ تبسم

No comments:

Post a Comment