Sunday, 10 October 2021

دور گر مجھ سے جاؤ گی پگلی

 دور گر مجھ سے جاؤ گی پگلی

ہجر میرا مناؤ گی پگلی

روٹھ جائیں گے ہم تو حجت میں

اور ہمیں تم مناؤ گی پگلی

خود ہی کر کے جدا مجھے اب کیا

خود ہی جینا سکھاؤ گی پگلی

کون تیری یہ آنکھ چومے گا

کس سے آنسو بہاؤ گے پگلی

آج سورج ہے اس لیے نکلا

کپڑے تم کب سُکھاؤ گی پگلی

کون سا غم نگل رہا ہے مجھے

جلد ہی جان جاؤ گی پگلی

غیر موجودگی میں کب تک تم

میری غزلیں ہی گاؤ گی پگلی

جانی امید تو فقط تِرا ہے

کیا کسے بول پاؤ گی پگلی؟


ارشد امید

No comments:

Post a Comment