Tuesday, 12 October 2021

تمہیں تلوار سے ڈر لگ رہا ہے

 تمہیں تلوار سے ڈر لگ رہا ہے

مجھے تو یار سے ڈر لگ رہا ہے

خبر پڑھ کر سنائی میں نے ماں کو

مجھے اخبار سے ڈر لگ رہا ہے

بدن ہے سامنے رسموں کا ننگا

مجھے تہوار سے ڈر لگ رہا ہے

تالابوں میں سبھی بچے ملیں گے

مجھے اتوار سے ڈر لگ رہا ہے

کرو کچھ فکر تم بھی قافلے کی

مجھے سالار سے ڈر لگ رہا ہے

بدن بکتے ہیں منڈی میں سحرجی

تمہارے پیار سے ڈر لگ رہا ہے


عفراء بتول سحر

No comments:

Post a Comment