Wednesday, 13 October 2021

گھر سبھی زندان ہو جائیں گے کیا

 گھر سبھی زِندان ہو جائیں گے کیا

ہم یونہی بے جان ہو جائیں گے کیا

بارگاہِ عشق میں آئے بغیر

وحشی وہ انسان ہو جائیں گے کیا

ہم زرِ اُلفت لُٹاتے ہیں یونہی

ہم تہی دامان ہو جائیں گے کیا

خود کشی کرنے سے پہلے سوچ لو

مسئلے آسان ہو جائیں گے کیا

تیز ہوتی ہجر کی اس آگ میں

راکھ سب ارمان ہو جائیں گے کیا

غاصبانہ بیٹھ جائیں تخت پر

دل کے وہ سلطان ہو جائیں کیا

گھیر رکھا ہے خزاؤں نے سلیم

گلستاں ویران ہو جائیں گے کیا


سلیم رضا

No comments:

Post a Comment