Sunday, 17 October 2021

آنسوؤ دم بہ دم نوک مژگاں ہو کیوں

 آنسوؤ دم بہ دم نوکِ مژگاں ہو کیوں

میں پریشاں نہیں تم پریشاں ہو کیوں

کوچۂ درد میں حبس بڑھنے لگا 

ابر کی طرح برسو گریزاں ہو کیوں

تم جلاتے رہے اور میں جلتی رہی

اب دھواں دیکھ کر اتنے حیراں ہو کیوں

نا ہی میں وہ رہی اور نہ تم وہ رہے

درد رہ بھی گیا تو درماں ہو کیوں

وہ کبھی اب پلٹ کر نہیں آئے گا

اور جو ممکن نہیں اس کا امکاں ہو کیوں


صدف زبیری

No comments:

Post a Comment