Monday, 4 October 2021

دیکھو ان کے غصے کی شدت توبہ توبہ

  دیکھو ان کے غصے کی شدت توبہ توبہ

نہ کرسکے کچھ کہنے کی جرأت توبہ توبہ

کبھی ہم بھی گناہوں پہ رو لیں

پر نہیں ملتی تم سے فرصت توبہ توبہ

ہر گھڑی ہر پل رونا ہی تیرا مشغلہ

کیا یہی ہے انجام محبت توبہ توبہ

اک نظر اٹھا کر تُو نے خرید لیا

بادشاہوں کی عجب حکومت توبہ توبہ

دنیا کی محبت رکھ کر دل میں

کرنے چلا ہے زمانے کو نصیحت توبہ توبہ

سر تا پا میں نے دیکھا ہے یار کا جلوہ

اب بھلا کیسے کروں ذکرِ قیامت توبہ توبہ

یوں اکڑتے ہو جیسے مرنا نہیں

کتنی شدت کا ہے عذاب تربت توبہ توبہ

باپ، بیٹی، بھائی بہن اک ساتھ دیکھیں فلمیں

شرم و حیا ہو گئی رخصت توبہ توبہ

ساری دنیا سے کٹ کر تیرا ہوا آثار

جلے دنیا دیکھ کر میری قسمت توبہ توبہ


سراج آثار

No comments:

Post a Comment