Friday, 4 March 2022

ہماری گلی میں وہ صورت نہیں ہے

ہماری گلی میں وہ صورت نہیں ہے

یہ آفت نہیں ہے، قیامت نہیں ہے؟

مِرے دل جو سب سے قریبی تھے تیرے

تجھے ان کے جانے پہ حیرت نہیں ہے؟

بڑے آدمی ہم بھی بن جاتے، لیکن

ہمیں تیرے غم سے ہی فرصت نہیں ہے

یوں ہو جائے آسان دم کا نکلنا

وہ کہہ دیں کہ ہم سے محبت نہیں ہے

وہ جنت میں گر مجھ سے ملنے نہ آئے

تو کہتا پھروں گا؛ یہ جنت نہیں ہے


احمد عبداللہ

No comments:

Post a Comment