Monday, 7 March 2022

آپ اپنی مثال ہوتا ہے

 آپ اپنی مثال ہوتا ہے

کوئی لمحہ کمال ہوتا ہے

آپ اپنی مثال ہوتا ہے

بخت اس کا کمال ہوتا ہے

کچھ لبوں سے جواب سن کر بهی

کوئی چہرہ سوال ہوتا ہے

اس کو پا کر بهی چین آتا نہیں

جس کو کهو کر ملال ہوتا ہے

وصل صدیوں کا ایک پل جیسا

ہجر کا پل بهی سال ہوتا ہے


علی معین

No comments:

Post a Comment