Monday, 7 March 2022

دل تجھے پیار کر گیا کیسے

دل تجھے پیار کر گیا کیسے

دل پہ تُو وار کر گیا کیسے

تجھ  سے کہنا یہ ہے کہ میرا غم  

تجھ کو بیمار کر  گیا کیسے

لوگ بس ایک قصہ سنتے ہیں

اس کا کردار مر گیا کیسے

کل تلک ہنس رہا تھا اور اب یوں

اس زمانے سے ڈر گیا کیسے

سانحہ ہے بہت بڑا کہ تُو

دل سے ایسے اتر گیا کیسے


ولید ولی 

No comments:

Post a Comment