Monday, 7 March 2022

کتنے حیران ہو گئے صاحب

 کتنے حیران ہو گئے صاحب

کیوں پریشان ہو گئے صاحب

کل جو آباد تھے نگر سارے

آج ویران ہو گئے صاحب

دشمنِ جاں جو تھے کبھی میرے

دل کے مہمان ہو گئے صاحب

صورت حال کیا سناتے وہ

خود پشیمان ہو گئے صاحب

کل گدا گر تھے جو غزالی سے

آج سلطان ہو گئے صاحب


امجد کلیم غزالی

No comments:

Post a Comment