Friday, 4 March 2022

دل کو میرے جو سکوں آپ کے دربار میں ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دل کو میرے جو سکوں آپؐ کے دربار میں ہے

لطف حاصل وہ کہاں مصر کے بازار میں ہے

شاہوں کے شاہ ہیں سرکارﷺ مدینے والے

جذبۂ عشقِ محمدﷺ در و دیوار میں ہے

آپﷺ آئے تو اندھیروں کے مقدر جاگے

چاند سورج سی ضیا آپؐ کے رخسار میں ہے

میرے آقاﷺ لو خبر میری پریشاں ہوں بہت

آج الجھی ہوئی کشتی مِری مجدھار میں ہے

آرزو ہے کہ میں دربارِ مدینہ دیکھوں

منتظر وقت فقط آپﷺ کے اقرار میں ہے

ہر سُو گھنگھور اندھیرا تھا اے عطیہ پہلے

روشنی آپﷺ کی آمد سے ہی سنسار میں ہے


عطیہ نور

No comments:

Post a Comment