Tuesday, 8 March 2022

ہمیں بزرگوں نے تلقین کی اپیل کے ساتھ

 ہمیں بزرگوں نے تلقین کی اپیل کے ساتھ

کہ ساتھ رہنا تو رہنا کسی اصیل کے ساتھ

دلوں میں خوف بٹھانا تو بدمعاشی ہے

دلوں میں بات بٹھاؤ کسی دلیل کے ساتھ

اب اس مقام پہ لا کر کھڑا کیا ہے اسے

وہ میرے ساتھ چلے گی یا عزرائیل کے ساتھ

مِرا وکیل خدا ہے سو مجھ سے مت الجھو

جو بات کرنی ہے کر لو مِرے وکیل کے ساتھ

مجھے گلے سے لگا کر کسی کو روتا ہے

لگاتا پھول ہے لیکن پرانے کیل کے ساتھ

میں ایک رَتی بھی جنت سے کم نہیں لوں گا

گزارا کر کے میں آیا ہوں جس بخیل کے ساتھ


افکار علوی

No comments:

Post a Comment