حالت ہوئی خراب مگر دل بھرا نہیں
یعنی خدا کے سامنے بھی آئینہ نہیں
تُو آخری مقام سے آگے ملا مجھے
ایسا مقام جس کی یہ دنیا جگہ نہیں
اک میں ہوں تیرے واسطے مولا سے لڑ پڑا
اک تُو ہے اپنی ذات سے آگے بڑھا نہیں
ہم خودکشی کے آخری لمحے سے جا ملے
پروردگار کچھ بھی کسی کو کہا نہیں
ابرار مظفر
No comments:
Post a Comment