Thursday, 10 March 2022

کون سونگھے جسم کی خوشبو

 کون سونگھے جسم کی خوشبو

کہ ذہنوں میں بہکتی خواہشوں کی مَیل ہے

یوں بھی تو اندھی ہوس اک بَیل ہے

کُھونٹیوں سے

باندھ کر رکھا گیا ہے جِنس کو

تہذیب کی

خارش زدہ زنجیر سے

کچھ نہیں کُھلتا

ہزاروں سال کی دیمک لگی تصویر سے

پیٹھ کُھجلاتے ہیں زخمی شہسوار

نارسائی کی سِسَکتی، کانپتی دیوار سے

لال ہوں یا خشک بوسے ہر بدن پر ثَبت ہیں

سو طرح کی لذتیں ہیں

سو طرح کے خبط ہیں


ذاکر رحمان 

No comments:

Post a Comment