Sunday, 6 March 2022

مٹھائی اگر تجھ کو پياری نہ ہوتی

 نمکینیات


مٹھائی اگر تجھ کو پياری نہ ہوتی

تِری توند پھر اتنی بھاری نہ ہوتی

نہ ہوتا اگر کام درپيش تم سے

تو يوں روز تيمار داری نہ ہوتی

اگر ٹيم ميں اک بھی ہوتا کھلاڑی

تو ٹيم اپنی ہر بار ہاری نہ ہوتی

قطر سے نہ لاتے اگر مال و دولت

محلے ميں عزت تمہاری نہ ہوتی

اگر چھوڑ کر وہ نہ مرتا وراثت

پسِ مرگ يوں آہ و زاری نہ ہوتی

اگر گرم کرتے نہ بابو کی مٹھی

تو آسان مشکل تمہاری نہ ہوتی


نیاز سواتی

No comments:

Post a Comment