Sunday, 13 March 2022

تیس برس میں چاند اور سورج اور زمانے دیکھے

 بوڑھا استاد


تیس برس میں چاند اور سورج 

اور زمانے دیکھے

دنیا کی محراب میں چھپ کر

آڑھے ترچھے، الٹے سیدھے

اور افسانے دیکھ رہے ہیں

چشمہ دیکھا، گدلا گدلا

میں نے پانی صاف کیا تھا

اپنے خون کی کمیابی سے

دن اور رات کی بے تابی سے

پچھلے روز کے آئینے کو

خود میں نے شفاف کیا تھا


جیلانی کامران

No comments:

Post a Comment