Sunday, 9 July 2023

مقتل کا یہ منظر دیکھا

 مقتل کا یہ منظر دیکھا

یار کے ہاتھ میں خنجر دیکھا

ہجر کے ماروں کو تو اکثر

چشمِ تر دل مضطر دیکھا

وحشت کا اک دریا میں نے

تیری آنکھ کے اندر دیکھا

کون سا غم ہے تیرے من میں

گُم سُم تجھ کو اکثر دیکھا

تیرے من کا کرب تمامی

رُخ پر تیرے ظاہر دیکھا


خبیب کنجاہی

No comments:

Post a Comment