رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خیالِ یار کی چادر
جو نیند روٹھ کر
چوکھٹ سے جا لپٹتی ہے
تیرے خیال کی چادر کو
اوڑھ لیتی ہوں
گو خواب جھانکتے ہیں
اداس کھڑکی سے
مگر میں آنکھ چُرا کر
دِیے جلاتی ہوں
وصالِ یار کو
پلکوں کی اوک میں رکھ کر
رفاقتوں کے زمانے میں
لوٹ جاتی ہوں
ثمینہ رشید
No comments:
Post a Comment