Friday, 7 July 2023

مدینے جانے کو سرکار کا اذن سفر ہو گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے جانے کو سرکارؐ کا اذنؐ سفر ہو گا

وہی لمحہ اسیرِ ہجر تیرا چارہ گر ہو گا

جُھکا لے سر درؐ اقدس پہ اب بھی وقت ہے باقی

سکونؐ قلب کی خاطر تو کب تک در بدر ہو گا

وسیلہ آپﷺ کا رکھتا نہیں دستؐ دعا تیرا

اور تُو اُمید رکھتا ہے دعاوں میں اثر ہو گا

غلامان محمدؐ پُر سکوں، سب ہوں گے محشر میں

فقط اک قلب مُنکر، خوف سے زیر و زبر ہو گا

وہی لمحہ مجھے افروز ہو گا جان سے پیارا

مِری پیشانی ہو گی اور اُنؐ کا سنگِ در ہو گا


افروز رضوی

No comments:

Post a Comment