Friday, 7 July 2023

ممتاز محمد ہیں دنیا کے نگاروں میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


ممتاز محمدﷺ ہیں دنیا کے نگاروں میں

ملتا نہیں ان جیسا لاکھوں میں ہزاروں میں

یہ راز تو کھلتا ہے بس چشمِ بصیرت پر

ہر جا ہے ثناء ان کی قرآن کے پاروں میں

شق کیوں نہ قمر ہوتا لوٹ آتا نہ سورج

دونوں ہی مسخّر ہیں جب ان کے اشاروں میں

یوں سید عالمؐ ہیں نبیوں میں رسولوں میں

جیسا کہ چمکتا ہے یہ چاند ستاروں میں

کیا ہو گا ریاض! عالم دیدارِ محمدﷺ کا

دیکھیں گے انہیں جب ہم جنت کی بہاروں میں


ریاض الدین سہروردی

No comments:

Post a Comment