عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گفتگو رب کے نور کی کر لیں
مل کے ہم کار اخروی کر لیں
کیوں پڑے ہو غزل کے چکر میں
نعت کی آؤ شاعری کر لیں
جان جاناں کا تذکرہ کر کے
آؤ محفل میں روشنی کر لیں
نجدیوں کی جگہ جہنم ہے
چاہے جتنی وہ بندگی کر لیں
کھا کے ٹکڑے در پیمبرؐ کے
ہم فقیری میں سروری کر لیں
رب سے کہتے ہیں حضرت عیسیٰ
وہ مجھے اپنا اُمتی کر لیں
رو کے ہجر نبیؐ میں اے کوثر
آؤ آنکھوں کو شبنمی کر لیں
کوثر رضا برکاتی
No comments:
Post a Comment