میں تِرے جبرِ بصارت کی گواہی دوں گا
تُو نہ چاہے بھی تو میں تجھ کو دکھائی دوں گا
کچھ دنوں موسمِ جاں کا ہے یہی رنگ تو میں
ہر لبِ زخم کو اک تازہ نوائی دوں گا
اور پھیلوں گا جو لوٹاؤ گے آواز مِری
تُو بچھڑنے کو بچھڑ جائے مگر تیرے بعد
سب خدا رکھتے ہیں، میں کس کی دہائی دوں گا
میں کہ اس شہر میں پرچھائیں کی مانند ہوں شوقؔ
اس اندھیرے میں بھلا کس کو سجھائی دوں گا
رضی اختر شوق
No comments:
Post a Comment