Friday, 13 November 2015

بجا ترک وفا کی کوششیں لیکن تعجب ہے

بجا ترکِ وفا کی کوششیں، لیکن تعجب ہے
کہ بے جا زحمتیں کیونکر گوارا کر رہا ہوں میں
ہے اک حُسن عمل پنہاں درونِ پردۂ ہستی
کسے معلوم اس پردے میں کیا کیا کر رہا ہوں میں
نہ ہو یا رب کبھی تکمیل میرے اس ارادے کی
کہ اب ترکِ محبت کا ارادہ کر رہا ہوں میں
سرِ محشر، مجھے شکوہ ہے اک جانِ تمنا سے
دلیلیں ہوش میں آئیں کہ دعویٰ کر رہا ہوں میں
نہ ساغر ہے نہ پیمانہ نہ ساقی ہے نہ مے خانہ
شکیلؔ اب چند اشکوں میں گزارا کر رہا ہوں میں

شکیل بدایونی

No comments:

Post a Comment