Monday, 7 November 2016

خون کی ندیا بہا دی جائے کیا

خون کی ندیا بہا دی جائے کیا
پاسِ فتویٰ میں فسادی جائے کیا
صفحۂ ہستی سے بہرِ لا الہ
سورۂ انساں مٹا دی جائے کیا
رحمة اللعالمیں کے نام پر
آیتِ مریم جلا دی جائے کیا
ایسے فتوے آپ بدعت ہیں ترابؔ
اب فسادی کو دعا دی جائے کیا

عطا تراب

No comments:

Post a Comment