Saturday, 14 November 2020

میرے مہتاب تمنا اے مرے ماہ تمام

 میرے مہتاب تمنا

اے مرے ماہ تمام

میری پلکوں پہ دعا جلتی ہے اک مدت سے

میری حسرت نے کبھی سو کے نہیں دیکھا ہے

تیری محفل میں ستاروں کو جگہ حاصل ہے

یعنی بس روشنی والوں کو ہی

کچھ اور جلا حاصل ہے

رنگ اور نور سے مہکی تیری محفل کی طرف

دیکھ کر رشک سے آنکھوں میں نمی جلتی ہے

اپنی قسمت کے ستاروں کی کمی کھلتی ہے

ایسے عالم میں اجالوں سے میں گھبراتی ہوں

آنکھ سے لے کے میری روح تلک بجھ جاتی ہوں


کنول حسین

No comments:

Post a Comment