Thursday, 12 November 2020

نہ نظر سے کوئی گزر سکا نہ ہی دل سے ملبہ ہٹا سکا

 نہ نظر سے کوئی گزر سکا نہ ہی دل سے ملبہ ہٹا سکا

نہ وہ در بچا نہ وہ گھر بچا تیرے بعد کوئی نہ آ سکا

نہ وہ حس کسی میں نہ تاب ہے مرا غم تو خیر اٹھائے کون

وہ جو مصرعہ غم کا تھا ترجماں کوئی اس کو بھی نہ اٹھا سکا

کبھی خوف تھا ترے ہجر کا کبھی آرزو کے زوال کا

رہا ہجر و وصل کے درمیاں تجھے کھو سکا نہ میں پا سکا

مرے دل میں تخم یقین رکھ دے لچک تو شاخ مزاج کو

وہ چمن کھلا مرے باغباں جو چمن کوئی نہ کھلا سکا

مرے ساتھ سوئے جنون چل مرے زخم کھا مرا رقص کر

مرے شعر پڑھ کے ملے گا کیا پتا پڑھ کے گھر کوئی پا سکا

جو لکھو عبارتِ عشق تم تو انا کا کوئی نہ پیچ ہو

جو لب دوات پہ جھک گیا وہ قلم ہی نقش بنا سکا


اجمل صدیقی

No comments:

Post a Comment