یہ عشق نہیں آسان سکهی
راتوں کو ہجر میں جلتی ہو
صبح بجهی ہوئی ویران سکهی
کیوں جوگی کو من موجی کو
دل دے بیٹهی نادان سکهی
آباد کرے، برباد کرے
خوشیاں دے کر ناشاد کرے
یہ پیت لگن، من میت اگن
لے کے ٹلتی ہے جان سکهی
یہ مہر بنے، یہ قہر بنے
تِل تِل مارے، یہ زہر بنے
بس ہجر جیو اور مر جاؤ
نہیں بچنے کا امکان سکهی
یہ عشق اوَلڑا روگ سکهی
غم سے گہرا سنجوگ سکهی
ہر آن جلن، ہر سانس چبهن
یہ روحوں کا سرطان سکهی
کیوں زہر پیا نادان سکهی
یہ عشق نہیں آسان سکهی
کنول حسین
No comments:
Post a Comment