اس سے کہنا کہ اک دیوانے کو
ہوش آنے لگا ہے، آنکھیں دو
خود کشی کے کئی طریقے ہیں
یہ ضروری نہیں محبت ہو
پھل ملے گا وہی جو بیجو گے
پیار گر چاہیے تو الفت بو
خود کو بدلو گے یار کی خاطر
اور کل یار بھی بدل گیا تو؟
اس کو مخلص نہ تُو سمجھ لڑکی
تیری کرتا نہیں ہے عزت جو
باندھ یہ وعظ و پند کی گٹھری
راستہ ناپ، چل یہاں سے او
خواب تجھ کو سہانے آئیں گے
تُو قمر اس سے بات کر کے سو
قمر آسی
No comments:
Post a Comment