Wednesday, 5 May 2021

وہ پیشہ ور ہیں جو لوگوں کے زخم سیتے ہیں

 وہ پیشہ ور ہیں جو لوگوں کے زخم سیتے ہیں

ہمارے زخم ہمارے بہت چہیتے ہیں

شبِ فراق کا ہم کو کبھی گِلہ نہ ہوا

وہ دن وصال کے دن تھے، جو ہم پہ بِیتے ہیں

کوئی بتاؤ، کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے؟

وہ جان جاں تھا مگر، ہم تو اب بھی جیتے ہیں

نیاز مند ہوں میں اپنے قدردانوں کا

جو آ کے شام کو میری شراب پیتے ہیں

ہمیں بھی سوختہ کرتے ہیں اور تم کو بھی

ہمارے لفظ نہیں ہیں میاں، فیتے ہیں


جون ایلیا

No comments:

Post a Comment