Saturday, 8 May 2021

کئی دنوں سے اسے مجھ سے کوئی کام نہیں

 کئی دنوں سے اسے مجھ سے کوئی کام نہیں

یہی سبب ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہیں

ابھی سفر میں ہوں چلنا مِرا مقدر ہے

پہنچ گیا ہوں جہاں وہ مِرا مقام نہیں

فضا کثیف کیے جا رہے ہیں لوگ مگر

لگاتا ان پہ یہاں پر کوئی نظام نہیں

وہ لوٹنے کا بہانہ بھی ڈھونڈ سکتا ہے

خیال ہے مِرا، لیکن خیال خام نہیں

تمہارے محل کی بنیاد میں ہیں دفن مگر

کوئی بھی محل میں لیتا ہمارا نام نہیں


حبیب کیفی

No comments:

Post a Comment