Tuesday, 17 August 2021

صراحی مضمحل ہے مے کا پیالہ تھک چکا ہے

 صراحی مضمحل ہے مے کا پیالہ تھک چکا ہے

درِ ساقی پہ ہر اک آنے والا تھک چکا ہے

اندھیرو! آؤ آ کر تم ہی کچھ آرام دے دو

کہ چلتے چلتے بے چارہ اجالا تھک چکا ہے

عداوت کی دراڑیں ویسی کی ویسی ہیں اب تک

وہ بھرتے بھرتے الفت کا مسالہ تھک چکا ہے

مجھے لُوٹا ضرورت کی یہاں ہر کمپنی نے

مسلسل کرتے کرتے دل کفالت تھک چکا ہے

سخن میں کچھ نئے مجموعہ لے کر آئیے آپ

پرانی شاعری سے ہر رسالہ تھک چکا ہے

بتا اے فیض! آخر گاؤں جا کر کیا کرے گا

تُو جس کے نام کی جپتا تھا مالا تھک چکا ہے


فیض خلیل آبادی

No comments:

Post a Comment