Tuesday, 5 October 2021

ہمیشہ ساتھ رہتی ہے اسی انعام کی خوشبو

 ہمیشہ ساتھ رہتی ہے اسی انعام کی خوشبو

ہمارے ہادئ برحقؐ کے پیارے نام کی خوشبو

تصور باندھتے ہیں ساقئ کوثر کا محشر میں

خیالوں میں ہے کوثر کے نرالے جام کی خوشبو

کڑے وقتوں میں بن کے حوصلہ آتی ہے وہ رحمت

ہمیں گھیرے میں رکھتی ہے کسی اکرام کی خوشبو

جدا آب و ہوائے شہرِ طیبہ ساری دنیا سے کی خوشبو

عجب رنگِ سحر بھی اور الگ ہے شام کی خوشبو

ہر اک چھوٹے بڑے کو اپنے دامن میں چھپاتی ہے

ہمیں ان سے ملی اللہ کے نام کی خوشبو

ارادہ باندھتے ہیں جونہی ان سے بات کہنے کا

وہیں محسوس ہوتی ہے کسی آرام کی خوشبو


نورین طلعت عروبہ

No comments:

Post a Comment