Wednesday, 6 October 2021

ایک تصویر بولتی ہوئی ہے

 ایک تصویر بولتی ہوئی ہے

دل کی دیوار پر ٹنگی ہوئی ہے

ہو گیا ہے خطا نشانہ مِرا

آپ کی زندگی بچی ہوئی ہے

آخری بار میں ملا تھا جہاں

وہ وہیں پر ابھی کھڑی ہوئی ہے

گرد ہے آئینے پہ تہ در تہ

شکل بالکل ہی دوسری ہوئی ہے

ذہن میں تھی عجب سی تاریکی

عشق آیا تو روشنی ہوئی ہے

جانے کب تک بُجھے گی اے جاوید

آگ سینے میں جو لگی ہوئی ہے


ملک زادہ جاوید

No comments:

Post a Comment