Saturday, 9 October 2021

کھل کے گل بن گئی کلی چپ چاپ

 کِھل کے گُل بن گئی کلی چُپ چاپ

اک قیامت گُزر گئی چپ چاپ

ہم نے گردُوں پہ خون دیکھا ہے

لوگ کہتے ہیں پو پھٹی چپ چاپ

سوچ کے آسماں سے اُتری ہے

دل کے آنگن میں چاندنی چپ چاپ

پی کے زہراب خامشی کے ساتھ

ہم لُٹاتے رہے خُوشی چپ چاپ

دل کی دھڑکن اگر نہ بند ہوئی

کیسے گُزرے گی زندگی چپ چاپ


فخرالدین بلے

No comments:

Post a Comment