Saturday, 9 October 2021

وقت غم ناک سوالوں میں نہ برباد کریں

 وقت غم ناک سوالوں میں نہ برباد کریں

کچھ نہ کچھ سعیِ علاجِ دلِ ناشاد کریں

عشق کو حسن کے اطوار سے کیا نسبت ہے

وہ ہمیں بھول گئے، ہم تو انہیں یاد کریں

بستیاں کر چکے ویران تِرے دیوانے

اب یہ لازم ہے خرابہ کوئی آباد کریں

تہ میں گو حکمتِ پرویز ہے رقصاں لیکن

کام ہر ایک بنامِ غمِ فرہاد کریں

حُجت و عِلت معلول ہے یاروں میں سحر

بے سبب شے کا بھی کوئی سبب ایجاد کریں


ابو محمد سحر

No comments:

Post a Comment