Tuesday, 5 October 2021

ہم بھی گمنام کسی نام پہ مر جاتے ہیں

 ہم بھی گمنام کسی نام پہ مر جاتے ہیں

اور مر کر بھی تِرا نام ہی کر جاتے ہیں

جانے کس نام سے رشتوں کو نبھانا ہے ہمیں

اور کس نام سے ایام گزر جاتے ہیں

وقت کی شام کسی نے نہیں دیکھی لیکن

شام کا وقت تِرے نام ہی کر جاتے ہیں

جس طرف جا کے کوئی لوٹ کے آیا ہی نہیں

جانے کیوں لوگ اسی راہگزر جاتے ہیں

اپنی منزل کا پتہ پوچھتے پھرتے پھرتے

جانے کس راہ پہ جانا تھا کدھر جاتے ہیں

زیست کو زیست کی صورت نہیں دیکھی ہم نے

چاہتِ زیست لیے جیتے ہیں مر جاتے ہیں

میرے اندر بھی کئی موج ابھر تے ہیں نثار

جانے کیونکر میرے اندر ہی اتر جاتے ہیں


احمد نثار

No comments:

Post a Comment